کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مارواڑ میں فائرنگ سے جاں بحق کان کنوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کان کنوں کی شناخت ہدایت الرحمان، گل حکیم اور عبدالوکیل کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات نجی کوئلہ کان کمپنی کے مائننگ ایریا میں پیش آیا۔
پولیس مارواڑ میں فائرنگ اورکان کنوں کی ہلاکت سے 12 گھنٹے تک لاعلم رہی، فائرنگ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔