کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے آج جو فوجی لیڈر شپ ہے وہ غلطی نہیں دہرا رہی، آج غلطی نہیں دہرائی جارہی کہ فیورٹ کون ہیں، جلال آباد آپریشن بینظیر بھٹو کا فیصلہ نہیں تھا غلام اسحاق خان کی طرف سے یہ پرپوزل آیا تھا پارلیمان ان کیمرہ سیشن ہوا جس میں حمید گل نے اسے ڈیفنڈ کیا پھر نعرہ تکبیر کے نعرے بھی لگے۔ ہمیں کہا گیا کہ جلال آباد آپریشن کی توثیق کی جائے غلام اسحاق خان نے مدعو کیا آرمی چیف، حمید گل ، وزیراعظم ، ڈیفنس منسٹر اور مجھے بھی انہوں نے کہا جلال آباد آپریشن کے حوالے سے کہا گیا کہ اس پر آپ توثیق کریں گے ہم نے کہا اس پر سوچیں گے ہم نے جب سارے معاملات دیکھے ہمارا یہی ویو تھا کہ جلال آباد آپریشن ناکام ہوگا ۔آئی بی کی اطلاعات تھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔