• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس اور اوورسیز فاؤنڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس ضمن میں باقاعدہ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی سہولتیں دینے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے غیر ملکی ایسے ڈرائیونگ لائسنس جن کی میعاد ختم نہیں ہوئی ہو کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ کے مطابق پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی پروسیسنگ کے لئے تعاون سمیت بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت موٹروے پر مشکلات/ ایمرجنسی کی صورت میں مدد شامل ہیں۔ اس مقصد کے لئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مظہر الحق کاکاخیل اور منیجنگ ڈائریکٹر عامر شیخ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانی عشرت علی، ڈاکٹر سید کلیم امام، خالد محمود، محمد زبیر ہاشمی، موٹروے پولیس اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین