• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمپسٹن، بیڈ فورڈ شائر، مقامی کمیونٹی نے قصبے کے پہلے مسلم قبرستان کی تقریب منائی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کیمپسٹن، بیڈ فورڈ شائر کے قصبے میں مسلمانوں کی تدفین کے لیے حال ہی میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی کمیونٹی کے اس اقدام کو بیڈ فورڈ بورو کونسل کی حمایت حاصل ہے، موسم گرما تک کام کرنے کی توقع ہے۔

پراجیکٹ لیڈر پرویز اختر نے بتایا ہے کہ گرین اینڈ روڈ پر واقع قبرستان پانچ سال سے ترقی کے مراحل میں ہے اور کہا کہ یہ کمیونٹی اور ہماری کونسل کے لیے ایک گواہی ہے کہ ہم اس قبرستان کو فخر کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔

اس تقریب میں مقامی کمیونٹی گروپس کے نمائندوں، بیڈ فورڈ بارو کونسل کے میئر، ٹام ووٹن، نیز ٹاؤن کونسلرز اور ممبران پارلیمنٹ برائے بیڈ فورڈ محمد یاسین اور رچرڈ فلر نے شرکت کی۔

پرویز اختر نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر میں بہت سی بڑی کونسلیں ایسی سہولت فراہم نہیں کرتی ہیں اور یہ کمیونٹی اور ہماری کونسل کے لیے ایک اعزاز ہے کہ ہم اس قبرستان کے قیام کا فخر کے ساتھ اعلان کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے کے لیے مکمل کونسل کی سطح پر کراس پارٹی سپورٹ کا مشاہدہ کرنا خاص طور پر حوصلہ افزا تھا۔

میئر ووٹن نے تبصرہ کیا کہ یہ منصوبہ کمیونٹی کے ہر فرد کی عزت، شمولیت اور متنوع ضروریات کی تکمیل کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مسیحی برادری نے روایتی طور پر مقدس تدفین تک رسائی حاصل کی ہے، یہ ضروری ہے کہ ہمارے مسلمان باشندوں کو بھی یکساں پرویژن فراہم کی جائے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید