لاہور(خبر نگار)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز نے تحقیق اور اشاعت کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مقالہ جات لکھنے اور ان کی بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کے حوالے سے بات کی۔