راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں مالک مکان نے 15سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، بچی کا خاندان ملزم سہیل ملک کا کرایہ دار ہے، رات کو بچی گھر کی چھت پر گئی تو زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 15 سال کی ایک اور بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے اور رتہ امرال پولیس ایف آئی آر کی بنیاد پر سہیل ملک نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔