شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )گاؤں سیکھم میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کے 65سالہ ملزم کریانہ فروش عبدالمالک کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا ، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے 4 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ملزم کی درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی (ن) کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیاہے۔