لاہور(خبر نگار)اوکاڑہ یونیورسٹی میں ʼامریکی انخلاء اور افغانستان کے سیاسی مستقبلʼ پہ مباحثے کا انعقادکیا گیا۔جس میں طلباء کے تین گروپس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی سیاسی اور اقتصادی صورت حال کے مختلف پہلووں پہ سیر حاصل بحث کی۔ مباحثے کی میزبانی احمر زاہد نے کی جبکہ ڈاکٹر محمد واجد، ڈاکٹر زاہد بلال، عثمان شمیم اور فائق بٹ نے ججز کے فرائض سر انجام دیے۔