• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے‘ مسلم لیگ ن

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری ضلع پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، صدر تحصیل ناناصاحب شاہ مسعود کاکڑ، صدر تحصیل کاریزات عطاء اللہ، صدر تحصیل بوستان اختر محمد عبدالمنان درانی نے بیان میں ضلع پشین کے ساتھ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر ضلع پشین کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے ،کیونکہ ضلع کو تقسیم کرنے کا ہوم ورک ہوچکا ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر رکاوٹ باعث افسوس ہے۔ انہوں نے بیان میں سپیرہ راغہ روڈ کی بلیک ٹاپ کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اے حکام نے30اگست تک کلی سیگرن تک بلیک ٹاپ کرنے کا معاہد کیا تھا مگر ابھی تک بلیک ٹاپ کا کام شروع نہیں ہوا لہٰذافوری طور پربلیک ٹاپ روڈ کا کام شروع کیا جائے ۔
تازہ ترین