• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران ا سلامی بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،رابعہ بصری

پشاور ( جنگ نیوز) پاکستان اور ایران دونوں برادر اسلامی ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے دونوں ملک اسلامی بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت وثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئر پرسن رابعہ بصری نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس میں خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے خطاطی اور مصوری کی نمائش کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا فن خطاطی و مصوری کی نمائش میں پہلی ٗدوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات ، شیلڈز او ر سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران مہران سکندریان بھی ایم پی اے کے ہمراہ تھے اس موقع پر پاک ایرانی دوستی کے حوالے سے شجرکاری مہم میں پودالگایاگیا۔ ایم پی اے رابعہ بصری نے کہا کہ مسلمان ممالک آپس میں اتحاد واتفاق کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر مضبوط اقتصادی قوت بن سکتے ہیں ۔
تازہ ترین