شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی آئی ایلینٹری ایجوکیشن پنجاب نے سابق ای ڈی او ایجوکیشن شیخوپورہ کے خلاف متعدد الزامات کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے خاتون سائرہ سونیا کی پٹیشن پر انکوائری کاحکم جاری کیا تھا جس میں محکمہ تعلیم میں تقرریوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے