بیلجیئم کے وزیراعظم نے کابل ایئرپورٹ سے انخلا کا آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق بیلجیئم کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے آخری پرواز کے ذریعے 1400افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔
وزیراعظم بیلجیئم کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگر ذرائع سے کابل ایئرپورٹ پر خطرے سے متعلق اطلاعات ملیں،کابل ایئرپورٹ میں داخل ہونا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ کے کچھ مقامات سے ایئرپورٹ میں داخلہ ناممکن ہوگیا تھا،ایئرپورٹ پر حملے کی اطلاعات کے بعد انخلا کا آپریشن ختم کر دیا ہے۔