• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کشمیرفتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑد یں، پیپلزپارٹی کا حشر گلگت سے بدترہوگا، فاروق حیدر

ہٹیاں بالا(صباح نیوز)صدرمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا  ہےکہ بلاول بھٹو نابالغ بچہ ہے وہ کشمیرکوفتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ د یں ۔آئندہ  الیکشن میں ہمارا مقابلہ فراڈیوں سے ہوگا۔ پی پی کا حشر گلگت سے بدترہوگا۔ عوام نے مسلم لیگ(ن)کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ الیکشن میں صرف رسمی کارروائی باقی ہے پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کی تذلیل ناقابل برداشت ہے جس طرح خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہرباپ اوربھائی کا چہرہ شرم سے جھک گیا۔ آزادکشمیر کی عوام نےڈانس پارٹیکلچر،اور بیرسٹرگروپ کومکمل مستردکردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکار کے گائوں کنڈیاں شکریاں میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری علی حسین ودیگر کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ جلسہ عام سے سابق چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد راجہ امتیاز خان،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)ضلع ہٹیاں بالا راجہ انصرمنظور، وی دیگر نے بھی خطاب کیا ۔فاروق حیدر نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم،محکمہ لوکل گورنمنٹ کا بیڑا غرق کردیا گیا وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفرموج نے سوائے کمیشن وصولی کے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہم نے عوام کومنشوردے دیا ہے اپنے ووٹ کا ستعمال سوچ سمجھ کریں ،الیکشن صاف شفاف ہوں گے ہمیں چیف الیکشن کمیشن پربھرپوراعتماد ہے ۔بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کرعوامی حکومت بنائیں گئے ۔ سرکاری ملازمین کسی کے آلہ کار نہ بنیں وگرنہ انجام ٹھیک نہیں ہوگا ۔بیرسٹرسلطان کشمیری نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں۔فاروق حیدرخان نے مزید کہا کہ عمران خان کو تعمیروترقی ہضم نہیں ہورہی ہے وہ اپنی باری کے انتظارمیں تھے جوانہیں نظرنہیں آرہی اب وہ پچھتاوے کاواویلاکررہے ہیں کرکٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے والے پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لئےمسلم لیگ(ن)کوووٹ دے کرکامیاب بنائیں۔ سردارعتیق احمدخان اور ان کی جماعت مسلم لیگ(ن)سے اتحاد کی افواہیں ختم ہونے کے بعد ہاتھ پائوں ماررہے ہیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے مسلم کانفرنس نامی جماعت مسلم لیگ(ن)بن چکی ہے ۔ آزادکشمیربھرکے حکمرانوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے سب سے پہلے میں حاضرہوں ۔
تازہ ترین