• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے 22 سالہ جدوجہد کی بات کی، جماعت اسلامی کی 80 سالہ جدوجہد ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی 22 سالہ جدوجہد کی بات کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کی 80 سالہ جدوجہد ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے یومِ تاسیس پر سراج الحق نے منصورہ میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان میں اسلامی نظام کے لیے سید مودودی کو لاہور بلایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا مودودی نے اس جماعت کو اپنی اولاد، خانقاہ یا گدی کے سپرد نہیں کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا نصب العین اسلام ہے، ہم وزارتیں اور زندگیاں قربان کردیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس سب جماعتوں سے اچھا آڈٹ کا نظام ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 71 سال سے لوگوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی نظام ہر شہر، قصبے اور دیہات میں نافذ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی 22 سالہ جدوجہد کی بات کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کی 80 سالہ جدوجہد ہے۔

تازہ ترین