• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی صحافت دھرنے کی حمایت کا اعلان


سپریم کورٹ بار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی صحافت دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔ آر آئی یو جے (راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس) نے صحافیوں کے معاشی قتل اور میڈیا اتھارٹی کے خلاف دھرنے کی کال دی ہے۔

آر آئی یو جے دھرنا ایکشن کمیٹی کے چیئرمین افضل بٹ نے اس حوالے سے عبداللطیف آفریدی کو بریفنگ دی اور کہا کہ نیشنل پریس کلب تا پارلیمنٹ ہاؤس آزادی صحافت ریلی اور بعد میں دھرنا ہوگا۔ صدرعارف علوی کے پارلیمنٹ میں خطاب سے قبل یہ دھرنا رات بھر جاری رہے گا۔ 

صدر سپریم کورٹ بار نے اس موقع پر کہا کہ آزاد میڈیا کے بغیر آزاد عدلیہ اور جمہوریت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، میڈیا اتھارٹی جیسے میڈیائی مارشل لا کو روکنے کے لیے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین