• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی قونصل جنرل کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ملاقات کی،ایرانی قونصل خانے کے اکنامک اتاشی عامر جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تجارت، سیاحت اور ثقافتی وفود کے تبادلہ پر گفتگو کی گئی ، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوروناصورتحال معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک کے ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلہ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

تازہ ترین