• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ30 اگست سے امریکہ میں شروع ہوگا

نیویارک (اے پی پی)رواں برس کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 141 واں ایڈیشن 30 اگست سے امریکہ کے مشہور شہر نیویارک میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔ آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم نے گزشتہ یوایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن وہ کلائی کی انجری کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ان کے علاوہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال اور سئوس ٹینس سٹار راجر فیڈرر فٹنس مسائل کے باعث میگا ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ۔ اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں کروشیا کے میٹ پاویک اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز پر مشتمل جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں جرمنی کی لائورا سیجیمونڈ اور ان کی روسی جوڑی دار ویرا زوناریووا اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔ مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں امریکا کی بیتھانی میٹک سینڈز اور انکے برطانوی جوڑی دار جمی مرے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی کو 25 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ ڈبلز مقابلوں کے فاتح کو 6لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔ میگا ایونٹ 12 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
تازہ ترین