• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کاکڑ کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر ملی اتل ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں متعین قونصل جنرل حسن درویش نے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ آکر شہید عثمان کاکڑ کی شہادت پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر وفد میں ایرانی قونصلیٹ کے علی ابراہیمی ،ستاری فرد ، محمد حسین اور دیگر بھی ہمرا تھے۔ وفد نے شہید رہنماء محمد عثمان کاکڑ کو شاندار قومی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلاشبہ شہید محمد عثمان کاکڑ ایک اہم رہنماء تھے ان کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے، اس موقع پرپارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری عبدالرؤف لالا ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، خوشحال خان کاسی اور ملی شہید عثمان کاکڑ کے فرزند ارجمند خوشحال خان کاکڑ ،بھائی ڈاکٹر امان کاکڑ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے پارٹی چےئرمین محمود خان اچکزئی سے خطے کی موجودہ صورتحال پر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
تازہ ترین