اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آبادمیں شدید آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام رات راولپنڈی اسلام آباد ، مری اور فیصل آباد میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔راولپنڈی میں 90کلومیٹر جبکہ اسلام آباد میں 54کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہوائوں کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔