سرگودھا میں تین افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے زبردستی زیادتی کی کوشش کی اور کپڑے پھاڑے۔ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق تین افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور زبردستی کپڑے پھاڑ کر اس سے زیادتی کی کوشش کی، شور مچانے پر منہ پر مکے اور تھپڑ مارے۔
خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان زبردستی اسلحہ کے زور پر عزت لوٹنا چاہتے تھے جب کہ پولیس کو اطلاع کی گئی تو پولیس نے ملزمان کو پکڑ کر چھوڑ دیا۔
تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں دی گئی درخواست میں خاتون نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر تحقیقات کی جارہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔