• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کو یوایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں یونانی سٹار سٹیفانوس کا چیلنج درپیش ہوگا

لندن (اے پی پی)انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ایک اور چیمپئن اینڈی مرے کو رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں یونانی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈ ڈ سٹیفانوس کا چیلنج درپیش ہوگا۔سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ رواں سال کے مسلسل چوتھے اور اپنے کیریئر ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلام مینز سنگلز ٹائٹل کے مقصد کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔ خواتین کی عالمی نمبر ایک آسٹریلوی ٹینس سٹار ایشلی بارٹی کا ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی ویرا زوناریوا سے ہوگا جبکہ برطانیہ کی ٹاپ رینکڈ خاتون ٹینس کھلاڑی جوہانا کونٹا کا مقابلہ کرسٹینا ملاڈینووچ سے ہوگا۔رواں سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام 30 اگست سے نیو یارک میں شروع ہوگا۔ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن جاپان کی نائومی اوساکا ٹائٹل کے دفاع اور تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے ایکشن میں ہوں گی۔جاپانی اوساکا کا ویمنز سنگلز میں اپنا پہلا میچ جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کے خلاف کھیلے گی۔ برطانیہ کے کیمرون نوری ابتدائی رائونڈ میں ہسپانوی کارلوس الکاراز کے خلاف ایکشن میں ہوں گے جبکہ برطانوی ٹاپ رینکڈ ڈین ایونز کا مقابلہ برازیلین تھیاگو مونٹیرو سے ہوگا۔
تازہ ترین