• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلخراش مناظر، ملازمین کی چیخ و پکار، نکالنے کا کوئی انتظام نہ تھا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جمعے کو کورنگی میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کے دوران دل خراش مناظر دیکھنے میں آئے، آگ کی جگہ سے بعض ملازمین ایک چھوٹے روشن دان کے پاس سے چیخ رہے تھے مگر انہیں نکالنے کا کوئی انتظام نہیں تھا، ان کی آواز دور تک گونج رہی تھی، فائر بریگیڈ کو بار بار کال کی گئی پھر بھی وہ تاخیر سے پہنچے جس سے آگ مزید بھڑکی اور جانی نقصان ہوا۔

 فیکٹری کے ملازمین کا کہنا ہے کہ چیخ و پکار اس قدر زیادہ تھی کوئی دوسری آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔

 ان کا کہنا ہے کہ کچھ نے فون پر گھر والوں کو آگ کی اطلاع بھی دی۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وہ آگ والی جگہ سے گزر کر گئے اور سامنے چائے پی رہے تھے کہ پیچھے سے لڑکوں نے آواز لگائی کہ آگ لگ گئی ہے جس کے بعد وہ اٹھ کر بھاگے۔

 اس وقت آگ چھوٹی تھی ، آگ بجھانے والے آلے کے علاوہ پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بجھی نہیں۔

تازہ ترین