کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی فیکٹری واقعہ میں جاں بحق نوجوان کا باپ بیٹے کی لاش دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان کاشف کے والد ذوالفقار واقعہ کی اطلاع پر جناح اسپتال پہنچے ،بیٹے کی لاش کو دیکھ کر انھیں دل کا دورہ پڑا جس سے انکی موت واقع ہو گئی۔