• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیٹ طیارے جتنا شور مچانے کی صلاحیت رکھنے والا شخص

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جوزف میک گرل بیٹ اپ نے سب سے زیادہ اونچی آواز رکھنے والے شخص کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے 58 سالہ جوزف میک گرل بیٹ اپ کو دنیا کی سب سے اونچی آواز رکھنے والا شخص قرار دیا ہے۔

جوزف میک گرل بیٹ اپ اپنے گلے سے 122.4 ڈیسی بل کی آواز نکال سکتے ہیں جو کہ کسی جیٹ طیارے کے ٹیک آف کے دوران نکلنے والی آواز یا ایمبولینس کے سائرن کے آواز جتنی اونچی ہے۔

ریکارڈ کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے یہ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کوئی خصوصی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔

جوزف میک گرل بیٹ اپ نے بتایا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں جس سے انسان ایسا ریکارڈ بنانے کی پریکٹس کر سکے، ایسا ریکارڈ صرف تب ہی بنایا جا سکتا ہے جب قدرتی طور پر کسی انسان کی آواز اونچی ہو۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شمالی آئر لینڈ کی اسکول ٹیچر اینالیسا فلیناگن نے 1994ء میں 121.7 ڈیسی بل کی آواز نکال کر قائم کیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید