واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیاہے،دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیا جائے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران سے جوہری پروگرام کے معاملے پر ہونے والی بات چیت ناکام ہوئی تو امریکا دوسرا آپشن استعمال کرے گا،واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ایک روز قبل ہونا تھی تاہم کابل ائیر پورٹ پر حملہ اور اس میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یہ ملاقات ملتوی کردی گئی تھی،جمعے کو وائٹ ہائوس میں نفتالی بیننٹ نے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔