• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں تین دوشیزائوں، تین شادی شدہ خواتین دو بچیوں اور ایک لڑکے سمیت10 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو محمد تاج نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسکی 24سالہ بیٹی (م ن)، تھانہ کورال پولیس کا عاصم سرفراز نے بتایا کہ اسکی 18سالہ بھانجی (ث گ)، لیاقت علی نے بتایا کہ 14سالہ بھتیجے محمد شعیب کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ نیو ٹائون کے علاقہ سے سجاد کے برخودار ولید کو، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے خاد کی دختر (ع) کو راشد وغیرہ نے اغوا کر لیا۔ ادہر تھانہ نصیر آباد پولیس کو امتیاز نے بتایا کہ اسکی بیوی اور دو بیٹیوں کو نزاکت نے اغواء کیا ہے۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں سجاد کی بیوی کو گاڑی میں آنے والے 4افراد نے اغواء کر لیا۔ ائرپورٹ کے علاقے میں عمران کی اہلیہ 6تولہ زیور کے ساتھ غائب ہوگئی۔
تازہ ترین