• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللہ خامنہ ای نے ایران افغانستان مستقبل طالبان کے رویے سے مشروط قرار دے دیا


ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران اور افغانستان کے تعلقات کو طالبان کے رویے سے مشروط قرار دے دیا۔ 

اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایران، افغانستان کے تعلقات کا انحصار طالبان کے رویے پر ہوگا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے حامی ہیں، انتظامیہ آتی جاتی رہتی ہے لیکن افغان قوم یہیں ہے۔

انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو اور اس کے اتحادیوں کو ٹھہرادیا۔ 

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ افغانستان کا تمام بحران امریکا کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر امریکی قبضے کے 20 برسوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

تازہ ترین