• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :بزدار کی آمد، قناتیں لگا کر کچرا چھپا دیا گیا

ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے روٹ پر موجود کچرا ضلعی انتظامیہ نے اٹھانے کے بجائے قناتیں لگا کر چھپا دیا ۔

عثمان بزدار آج جب اپنی نجی رہائش گاہ سے ایئر پورٹ جانے لگے تو راستے میں ناندلہ چوک کے قریب سڑک کنارے کچرا اور عمارتی ملبہ پڑا ہوا تھاجو اطراف کی آبادی کی جانب سے پھینکا گیا تھا ۔

انتظامیہ نے یہ کچرا اٹھانے کے بجائے روٹ کو صاف دکھانے کے لئے قناتیں لگا کر چھپا دیا۔

ترجمان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فریحہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے وہ اس خبر پر اپنا موقف نہیں دے سکتیں۔


تازہ ترین