روہڑی (نامہ نگار)سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سکھر ضلع کے دیہی علاقوں سنگرار اور ڈھنڈی میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا جس میں این آر ایس پی ،سرسو ودیگر سوشل تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے سرسو کے ریجنل منیجر نیاز ہنگورو ،ضلعی منیجر نسرین نوناری ،مس فردوس جمانی ،زاہد علی شیخ ،طارق قریشی ودیگر نے خطاب کیا۔