• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں کمسن بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات اور واقعات میں کمسن بچے سمیت 5افراد جاں بحق،3 زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد سیفی کالج کے قریب گھر کے باہر کھیلنے والا 4 سالہ سہیل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سہیل اسپیشل بچہ تھا، پورٹ قاسم حسن شاہ مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 31سالہ علی بخش جاں بحق ہوگیا، سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب گاڑی کی ٹکرسے راہگیر 20سالہ عابد جاں بحق ہوگیا، کورنگی صنعتی ایریا کازوے پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 10سالہ حسنین نے دم توڑ گیا، 40سالہ میر زخمی ہے ، سائٹ ایریا رشید آباد لیبر اسکوائر کے قریب نجی کمپنی کی چھت سے پراراسرار طورپر گر کر ایک مزدور 45سالہ سجاد جاں بحق ہوگیا، کورنگی نمبر6 الیاس گوٹھ میں زیر تعمیر مکان میں کام کے دوران چھت کا ملبہ گرنے سے دو مزدور زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین