• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرنے کا موقع نہیں دیا گیا

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوپی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا کراچی میں منعقدہ جلسہ میں پی ایم ایل (ن) سندھ کے صدر کا خطاب نہ ہوسکا تاہم پی ایم ایل (ن) پختونخواہ کے صدر کو خطاب کا موقع دیا گیا۔ باغ جناح کراچی میں جے یو آئی (ف) کی میزبانی میں منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی شرکت واضح دیکھائی نہیں دی، جلسہ میں مریم نواز شریف شریک نہیں ہوئی باغ جناح کراچی میں اس سے قبل گذشتہ سال پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقدہ پی ڈی ایم جلسہ میں انکا کلیدی خطاب تھا۔

تازہ ترین