• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن استعفیٰ دینے اور ہم نہ دینے کی پالیسی پر قائم ہیں، یوسف گیلانی

ملتان(نمائندہ جنگ ) سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا احترام کرتے ہیں تاہم وہ استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہیں اور ہم نہ دینے کی پالیسی پر ہیں، ہمارا موقف ہے کہ استعفے دیئے بغیر اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں اور عوام کے پاس جائیں، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کامیابی حاصل کی، ہم نے تمام تر تحفظات کے باوجود سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جس میں مجھے 49ووٹ ملے جبکہ حکومتی امیدوار نے 48ووٹ لئے اور میرے سات ووٹ مسترد کردیئے گئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پانچ روزہ دورے پر 3 ستمبر کو ملتان پہنچیں گے ، 7 ستمبر کو وہ دو روز کیلئے رحیم یار خان جائیں گے، قانون سازی کی بجائے ملک آرڈیننس پر چل رہا ہے۔

تازہ ترین