اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کی جانب سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے 2 ستمبر بروز جمعرات اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں کرائی گئی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں ٹیرر فنانسنگ کے 27ویں پوائنٹ اوراینٹی منی لانڈرنگ کے پلان آف ایکشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیٹف کے ایشیا پیسیفک جائنٹ گروپ کے دس ممالک کا ورچوئل اجلاس دو ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی طرف سے جمع کردہ پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا ٹیرر فنانسنگ پلان آف ایکشن کے 27ویں یعنی آخری پوائنٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔