نواب شاہ( محمد انور شیخ /بیورو رپورٹ) کراچی سے ملتان جانے والی مال گاڑی کے آئل ٹینکرسے ریلوے ا سٹیشن کے قریب ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا آگ لگنے کے خطرے کے باعث زمین پر بکھرے تیل کے اطراف پولیس نفری تعینات کردی گئی ریلوے پولیس کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی مال گاڑی کے ایک ٹینکرمیں سرھاری ریلوے اسٹیشن پر جوائنٹ کھل گئے اوراس سے تیل بھنا شروع ہوگیا جبکہ 17کلومیٹرکافاصلہ طے کرکے مال گاڑی نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تواس پورے ٹریک پر تیل بہتارہا اور نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد تمام تیل بہہ کر آئل ٹینکر آہستہ آہستہ خالی ہوگیا بعد ازاں ریلوے کی ٹیکنکل ٹیم نے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پہنچ کرتحقیقات شروع کردی ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری آگ لگنے کے خطرے کے باعث تیل کے اطراف تعینات کردی گئی ہے۔