قومی احتساب بیورو (نیب) نے نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمٰن کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا، قائم مقام چیف جسٹس نے نیب سے گرفتاری پر وضاحت طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں مضاربہ اسکینڈل کے ملزم سیف الرحمٰن خان عدالت میں پیش ہونے کے لیے آئے تو نیب نے ان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا۔
قائم مقام چیف جسٹس نے نیب سے گرفتاری پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ملزم سیف الرحمٰن خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ملزم سیف الرحمٰن کی طرف سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ میرا موکل ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے عدالت کو سرنڈر کرنے آ رہا تھا۔
ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ نیب کی گاڑی نے میرے معاون وکیل کی گاڑی کو بھی ہٹ کیا اور نیب حکام احاطہ عدالت سے میرے مؤکل کو گرفتار کرکے لے گئے۔