• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریج فاطمہ کو پاکستان کی یاد آنے لگی

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین کامیڈی ڈرامہ سیریز ’کس دن میرا ویا ہوئے گا 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ کو امریکا میں اپنے وطن پاکستان کی یاد آنے لگی۔

اریج فاطمہ نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے عیسیٰ علی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ ویڈیو کے بیک گراونڈ میں بالی ووڈ کا مشہور گانا ’وہ پہلی بار‘ سُنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاکستان کو بہت یاد کررہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اریج فاطمہ نے 2014 میں فراز خان نامی ایک بزنس مین سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی اور اُن کی طلاق ہوگئی جس کے بعد اُنہوں نے 2017 میں عزیر علی نامی ایک ڈاکٹر سے شادی کی تھی اور اس وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکی ریاست میچیگن میں مقیم ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آتی رہتی ہیں۔

گزشتہ سال 16 مئی کو اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا تھا، اس بات کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا تھا۔

اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں مر بھی جائیں تو کیا، ہم نشین، آپ کے لیے ، یارِ بے وفا اور حسد سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

تازہ ترین