نیویارک (جنگ نیوز)سال کا آخری گرینڈ سلم ٹینس یوایس اوپن نیویارک میں شروع ہوگیا، افتتاحی روز کھیلے گئے مقابلوں میں ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین نے رچرڈ بیرانکس کو شکست دیدی۔ خواتین سنگلز میں اسپین کی گاربین مگوروزا نے چیک حریف ڈونا ویکچ اور رومانیہ کی سائموناہالیپ نے اٹلی کی کمیلا جورجی کو ہرادیا۔