• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل اسٹوڈنٹس، ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کیمیکل کا استعمال فاشزم، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ لاہورمیں میڈیکل اسٹوڈنٹس اورینگ ڈاکٹرزپرمرچوں کااسپرے اورلاٹھی چارج کااستعمال قابل مذمت ہے۔ اپنے شہریوں پر کیمیکل کا استعمال فاشزم کی پہچان ہے،رضا ربانی نے بیان میں کہا احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا جمہوری اور آئینی حق ہے، حکومت کی طرف سے کیمیکل کا استعمال یعنی مرچوں کا اسپرے جرم ہے۔ مرچوں کا اسپرے فوری طور پر آنکھیں بند کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ مرچوں والے اسپرے سے کھانسی کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔مرچوں کااسپرے اندھا اور معذور کردیتا ہے کیونکہ یہ اعصابی ریسیپٹرز پر کام کرتا ہے۔ اپنے شہریوں پر کیمیکل کا استعمال فاشزم کی پہچان ہے۔

تازہ ترین