• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں سے دل کا رشتہ، پریس کلب کیلئے 2 ماہ تک مفت خون دینگے،ابرار الحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے دل کا رشتہ ہے، نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے دو ماہ تک مفت خون کی فراہمی کرینگے ، پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ممبران کیلئے ہلال احمر پاکستان کی طرف سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ مجھے جہاز اور شوبز کا شوق تھا مگر والدہ کے انتقال کے بعد سارا شوق ختم ہو گیا اور بے چینی رہنے لگی پھر اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور خلوص نیت کیساتھ سماجی خدمت کی طرف آیانیشنل پریس کلب کو بھی فرسٹ ایڈ باکسز ہینڈ سینٹائزر دیئے گئے ہیں، ہم نیشنل پریس کلب کے ممبران اور راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کیلئے دو ایمبولینس فری دے رہے ہیں،صدر این پی سی شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین