پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع کرک جیل چوک کے رہاشئیوں نے خوشحال خان یونیورسٹی کے تعمیر کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یونیورسٹی کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اجتماعی خود سوزی پر مجبور ہونگے مظاہرے کی قیادت حمید خان اور دیگر علاقہ مکینوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کاردز ار بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ خوشحال خان یونیورسٹی کی تعمیر 140کنال اراضی پر کی جا رہی ہے جو ہماری زمین ہے اور اسکی تعمیر کی وجہ سے ہم بے گھر ہو جائنگے جبکہ ہمارے قبرستان بھی مسمار ہو جائنگے جو انصاف کی حکومت میں انتہائی ظلم ہوگا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو کسی موذوں جگہ پر تعمیر کیا جائے اور ہمارے بچوں سے چھت نہ چینا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اسکا نوٹس لیکر یونیورسٹی کی تعمیر روکے یا ہمیں متبادل جگہ دی جائے بصورت دیگر اجتماعی خودسوزی پر مجبور ہونگے۔