• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جھانگیر میموریل فٹبال کلب فٹبال چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیموں کا انجینیئر سید محفوظ الحق کے ساتھ گروپ
جھانگیر میموریل فٹبال کلب فٹبال چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیموں کا انجینیئر سید محفوظ الحق کے ساتھ گروپ

کراچی کے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام ڈاج بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاج بال نمائشی میچز منعقد ہوئے جس میں مرد اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی الفا کالج کی پرنسپل صائمہ رضا تھیں، ا س موقع اسپورٹس کوآرڈینیٹر ماجد رسول، نجمہ فرحان، اور مختلف اسپورٹس کوچز کے علاوہ سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عابد نعیم ، امتیاز شیخ بھی موجود تھے، مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔

الفا ڈاج بال ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور منتظمین کا گروپ
الفا ڈاج بال ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور منتظمین کا گروپ

قائد اعظم تیر اندازی ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایلگزر آل کراچی انٹر کلب تیر اندازی چیمپئن شپ باکمان آرچری کلب نے جیت لی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیر طاہر ایاز سیکٹر کمانڈر سچل پاکستان رینجرز سندھ تھے جنہوں نے ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ایلگزر اسکول کے چئیر مین خواجہ بلال منصور ،قائد اعظم آرچری کی سیکریٹری کنول حسان اور ایشیا سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ بھی موجود تھے۔ 

یوم آزادی پی ایس بی کراچی سینٹر ایتھلیکٹک چیمپئن شپ کے اوپن گروپ میں سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ بوائز نے پہلی جبکہ اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ بوائز نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید