• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: آوارہ کتوں نے 17 افراد کو کاٹ لیا

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں نے 17 افراد کو کاٹ لیا۔

شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان کے ڈائریکٹر ایمرجنسی کے مطابق گزشتہ 6 روز کے دوران کتوں کے کاٹنے سے 72 افراد زخمی ہو کر اسپتال لائے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان نے عوام کو اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین شیخ زاید اسپتال میں موجود ہے۔

تازہ ترین