سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آوارہ کتے کے کاٹنے پر مقدمہ متعلقہ میونسپل افسر کیخلاف درج ہوگا۔
سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئندہ جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ ہوا تو ذمہ دار میونسپل افسر ہوگا۔
سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو کتے کاٹنے کے واقعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔
چیف میونسپل اور دیگر میونسپل افسران کو ہر ہفتے عدالت میں رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کردی گئی۔
عدالت نے جیکب آباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔