• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے پرویز مشرف کو مفرور اشتہاری قرار دے دیا

The Court Had Declared The Fugitive Wanted For Pervaiz Musharaf
سنگین غداری کیس میںخصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو مفرور اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر پرویز مشرف پیش نا ہوئے تو ان کی جائیداد کی قرقی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس مياں مظہرعالم خیل کی سربراہی ميں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے کی، ایف آئی اے کے 2 افسران الیاس اور محمد انور نے رپورٹ خصوصی عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ گرفتاری کے لیے ملزم کے گھر اسلام آباد اورکراچی گئے لیکن انہیں بتایا گیا کہ ملزم علاج کے لیے ملک سے باہر ہے۔

عدالت نےپرویز مشرف کو مفرور اشتہاری قرار دے دیاا ور حکم دیا کہ ایک انگلش اور ایک اردو اخبار میں اشتہارشائع کرایاجائے اوریہ اشتہار پرویز مشرف کے اسلام آباد اور کراچی کے گھروں اور عدالت کے باہربھی لگائے جائیں۔

جسٹس میاں مظہرعالم خیل نے ریمارکس دیئے کہ اگلے مرحلے میں ریڈ وارنٹ بھی جاری کرسکتے ہیں۔ عدالت نے پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کو قابل اطمینان قرار دیا۔

پرویز مشرف کے ضمانتی راشد قریشی کی جانب سے 25 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے پر عدالت نے ان کی جائیداد کے اصل کاغذات واپس کرتے ہو ئے اگلی سماعت کیلئے 12 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔
تازہ ترین