• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم اپنے متعلق غلط خبر دینے پر بھارتی میڈیا پر برہم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم بھارتی میڈیا پر اپنے متعلق غلط خبریں دیکھ کر برہم ہوگئے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اُن پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔

اپنے متعلق ایسی بے بنیاد خبر دیکھ کر وسیم اکرم آپے سے باہر ہوگئے اور ٹائمز آف انڈیا کو کھری کھری سُنا دیں۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں، پہلے اپنے ذرائع صحیح کریں پھر خبریں دیں۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ٹائمز آف انڈیا بھارت کے سر فہرست اور معتبر اخبارات میں سے ایک ہے اور ایسی بے بنیاد خبریں ادارے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔‘

وسیم اکرم نے واضح کیا کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ایک خاص نوکری ہے اور مجھے اس میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے ، میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔

وسیم اکرم کے اظہارِ برہمی کے بعد ٹائمز آف انڈیا نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

تازہ ترین