وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے جبکہ، جرمن وفد کی قیادت جرمن وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس نے کی۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان 2 طرفہ تعلقات، 2 طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مذاکرات میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکریٹری خارجہ رضا بشیرتارڑ، جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔