سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کا بیٹا تین سال بعد گھر آیا لیکن وہ خود عدالت میں پہنچ گئے جہاں ان کی ضمانت منظورکرلی گئی۔
ٹڈاپ کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹمیں پیشی کے موقع پر یوسف رضاگیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بارے میں افغان انٹیلی جنس کے سربراہ نے فون پر اطلاع دی تھی جس کے بعد سرتاج عزیز صاحب نے تصدیق کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، جو تاریخ دی گئی اسی تاریخ پرعدالت میں پرپیش ہواہوں ،بیٹے کو ملنے لاہور جانے کے بجائے عدالت آگیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹڈاپ کیسز میں یوسف گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔