• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گواہی کا دور گیا، سزا دلوانے کیلئے فرانزک رپورٹ ہی کافی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی) مفخر عدیل کی ضمانت کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ گواہی کا دور گیا، سزا دلوانے کیلئے فرانزک رپورٹ ہی کافی ہے، جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ گواہان نہ بھی ہوں تب بھی ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ منگل کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قتل کے ملزم سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل مدعی اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم مفخر عدیل نے مقتول شہباز کو بہت ہی خوفناک انداز میں قتل کیا، ملزم کی ٹیلیفون لوکیشن، تیزاب کا خریدنا ہر چیز ثابت شدہ ہے۔ دوران سماعت ملزم مفخر کے وکیل چوہدری رمضان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ کیس میں 32 گواہان ہیں ابھی تک 13 کی گواہیاں ہوئی ہیں،ایک سال سے کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ملزم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم پی ایس پی افسر تھا قتل کے بعد بھاگ بھی گیا، آپ درخواست واپس لے لیں ہم پیش رفت کی ہدایت کردیتے ہیں۔

تازہ ترین