کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) ضلع بدری کا خوف نیو سریاب پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق نیو سریاب کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے اطلاع پر ایس ایچ او عبدالحئی نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر نے والے عبدالصمد کو گرفتار کر کے کلاشنکوف اور رئونڈ قبضے میں لے لئے واضح رہے کہ آئی جی پولیس محمد طاہر رائے نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام نہ کرنے والے دو تھانیداروں کو ضلع بدر کر دیا ہے ۔