دنیا میں دو طرح کے ناریل پائے جاتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں ابتدا میں دو مختلف علاقوں میں لگایا گیا تھا۔ ایک بحر ہند کے طاس میں اور دوسرا بحر الکاہل کے طاس میں۔ بحر ہند کے خطے میں، جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک جیسے ملائیشیا ، فلپائن، انڈونیشیا اور کچھ مشرقی پولینیشیائی جزائر، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی ہندوستان ناریل کی کاشت کا مرکز تھے۔ یہاں سے ناریل امریکا منتقل کیا گیا تھا اور کیریبیئن اور ساحلی امریکا کے ساتھ ساتھ برازیل میںکاشت کیا گیا ۔ ہسپانوی دورِ حکومت میں ناریل فلپائن سے میکسیکو کے مغربی ساحل پہنچا اور یوں یہ پوری دنیا میں پھیل گیا۔ آج، ناریل اپنے حیرت انگیز فوائد کی وجہ سے پوری دنیا میں رغبت سے کھایا جاتا ہے، جن پر ذیل میں نظر ڈالی جارہی ہے۔
ناریل کے فوائد
٭ ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے متوازن غذا انتہائی ضروری ہے اور ناریل مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پیراسائٹک ہے۔ ناریل کی گری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں شفا بخش خصوصیات ہیں کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ آپ کے جسم میں سوزش کو کوکم کرتی ہے۔
٭ ناریل فائبر سے بھی مالا مال ہے، یعنی یہ بدہضمی اور تیزابیت کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ ساتھ ہی آنتوں کی حرکات کو مستحکم کرتے ہوئے مجموعی طور پر پیٹ کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔ نیز، غذائیت سے بھرپور ناریل کھانے سے آپ کو جلد بھوک نہیں لگتی اورنہ ہی آپ کو بار بار کچھ کھانے کی طلب ہوتی ہے۔
٭ کچا ناریل کھانے سے آپ کے خون میں ایل ڈی ایل (کم کثافت والالیپو پروٹین) یا نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کو دل کی مختلف بیماریوں کے خلاف مضبوط بنا تاہے۔
٭ ناریل میں موجود مینگنیز وزن میں کمی لانے اور جسم کا میٹا بولزم بڑھانے میں مدد کرتاہے۔
٭ آپ ناریل کو کچا کھا سکتے ہیں۔ نرم ناریل اور پختہ ناریل کی گری دونوں ہی فوائد میں بھر پور ہوتی ہیں۔ ان کو چٹنی اور سالن میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
٭ کچا ناریل کھانے اور اس کا پانی پینے سے گلے کے انفیکشن ، برونکائٹس ، ٹیپ ورم اور جرثوموں کی وجہ سے ہونے والے دیگر انفیکشن کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ وٹامن سی، ای، بی1، بی3، بی 5اور بی 6سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ ساتھ ہی آئرن، سیلینیم، سوڈیم، کیلشیم اور میگنیشیم کے حصول کا بھی عمدہ ذریعہ ہے۔
ناریل کے تیل کے فوائد
٭ ناریل کے تیل میں پکاہوا کھانا کھانے سے لبلبہ اور جگر پر تناؤ کم ہوجاتا ہے اور یہ معدے کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
٭ حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس میں سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ ہوتا ہے، خاص طور پر یہ لوریک ایسڈ (Lauric Acid)سے مالا مال ہے جو صرف اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
٭ناریل کا تیل پٹھوں کو مضبوط بنانےکے لیےبھی بہت اچھا ہوتا ہےکیونکہ یہ میڈیم چین ٹرائگلیسرائڈز (ایم سی ٹی) سے مالا مال ہے، جو توانائی میں اضافہ کرتا ہے ۔
٭ ناریل کا تیل یادداشت بڑھانے، الزائمر، پارکنسنز اور دماغ سے وابستہ دیگر بیماریوں کی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔
٭ یہ تیل پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے، کیونکہ اس میں موجود قدرتی اینٹی بائیوٹکس یو ٹی آئی کے بیکٹیریا کو ختم کرسکتا ہے۔
٭ ایک اچھے فیٹی ایسڈ کی طرح، ناریل کا تیل آپ کے جوڑوں کو چکنائی فراہم کرتاہے اور اسی طرح یہ گٹھیااور جوڑوں کے دیگر مسائل کا علاج کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
ناریل پانی کے فوائد
٭ ناریل کے پانی میں اہم الیکٹرولائٹس ہوتے ہیں، جو جسم کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ ناریل کا پانی ان ہی الیکٹرولائٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں پائے جاتے ہیں۔ لہٰذا جب آپ پانی کی کمی کی وجہ سے ان الیکٹرولائٹس سے محروم ہوجاتے ہیں تو یہ انھیں ممکنہ حد تک قدرتی طریقے سے پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭ دوسرے صحت بخش مشروبات کے مقابلے میں اس میں نسبتاً کم سوڈیم ہوتا ہے، لہٰذا آپ کو بلڈ پریشر یا دیگر متعلقہ بیماریوں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
٭ ناریل کا پانی کئی دیگر غذائی اجزاء جیسے کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور فاسفورس سے بھی بھرپور ہے۔ اس میں سے ہر ایک میں ہڈیوں کی صحت، خلیوں کی صحت اور بڑھاپے میں صحت مند رہنے کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ناریل کا پانی زبانی حفظان صحت کے لئے بھی اچھا ہے کیونکہ اس سے ہڈیوں اور دانتوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
٭ ناریل کے پانی میں تھا یامن یا وٹامن بی 1ہوتا ہے ، جو آنکھوں کی صحت بہتر کرنے اور گلوکوما کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
٭ ناریل کا پانی دماغی صحت کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ناریل کے پانی کا باقاعدہ استعمال (دن میں ایک یا ایک سے زیادہ کپ) افسردگی کا مقابلہ کرتا، تناؤ کو ختم کرتا، یادداشت کو بہتر کرتا اور بے خوابی کو ٹھیک کرتا ہے۔